وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

 وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
کیپشن: وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق، وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائیکورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی، جہاں چیف جسٹس امین الدین خان نے جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ سے حلف لیا۔

اب تک جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کے کے آغا بھی وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے طور پر حلف اٹھا چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی چیف جسٹس امین الدین خان سمیت وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

یہ پیش رفت عدالت کے مکمل فعال ہونے اور اس کے فیصلوں میں مزید استحکام کا اشارہ ہے۔

Watch Live Public News