ویب ڈیسک: لاہور ہائی کورٹ میں جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، تاہم جسٹس شہرام سرور کی چھٹی کے باعث آج کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی۔
اس سے پہلے جسٹس فاروق حیدر نے درخواست ضمانت سننے سے معذرت کرلی تھی، درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار کو بیرون ملک جاتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ این سی سی آئی اے نے درخواستگزار کوکبھی نوٹس بھجوا کر طلب نہیں کیا، جسمانی ریمانڈ پر 22 روز تک این سی سی آئی اے کی تحویل میں رہے۔