خارجی دہشتگرد کے فتنہ الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات 

خارجی دہشتگرد کے فتنہ الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات 
کیپشن: خارجی دہشتگرد کے فتنہ الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات 

ویب ڈیسک: خارجی دہشتگرد کے فتنہ الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات ، فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف ذہن سازی کرتے ہیں۔  

 خارجی دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ   فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر انہیں افواج پاکستان کیخلاف اکساتے ہیں۔ میرا نام احسان اللہ ولد عبدالجنان اور قوم محسود ہے ۔ کمانڈر بدری ، کمانڈر مشتاق ، کمانڈر گرنیڈ اور کمانڈر اسلام الدین کیلئے 3 سال تک سہولتکاری کرتا رہا ۔ ہم نے بکتر بند گاڑی اور تتور میں پولیس اسٹیشن پر حملہ سمیت مختلف کارروائیاں کیں۔

 خارجی دہشت گرد نے بتایا کہ کئی خارجی کمانڈر اپنے ذاتی مفادات کیلئے نوجوانوں کو بدکاری جیسے گناہ کی طرف بھی دکھیلتے ہیں۔ خوارجی کمانڈر ہمارے ساتھ بداخلاقی کرتے تھے۔ ان خوارج نے جھوٹ بولا کہ پاک فوج کافر ہے مگر حقیقت میں خوارج خود کافر اور مرتد ہیں۔ جب میں نے انھیں دیکھا تو پتا چلا کہ پاکستانی فوج تو حقیقی مسلمان ہیں۔ میں نے پاک فوج کے جوانوں کو 5وقت نماز پڑھتے دیکھا ہے۔

خارجی دہشت گرد  نے بتایا کہ میں نے  نماز اور کلمے سیکھے جو پہلے نہیں آتے تھے ۔ نوجوانوں سے اپیل ہے کہ پاک فوج کا ساتھ دیں تاکہ دہشت گرد عناصر کی روک تھام اور خاتمہ ہو سکے۔ ہم ان دہشت گرد خوارج کی وجہ سے تباہ و برباد ہو گئےہیں ۔ مذہب کے نام پر دہشت ، نفرت اور انتشار پھیلانے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔  سیکیورٹی فورسز ملک سے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں

Watch Live Public News