ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہی، جب کہ چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4,083 ڈالر کی سطح پر بدستور برقرار رہی۔
پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے پر مستحکم رہی، جبکہ فی دس گرام سونا 3 لاکھ 69 ہزار 223 روپے پر برقرار رہا۔
کراچی میں فی تولہ چاندی کی قیمت 55 روپے بڑھ کر 5 ہزار 368 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔