شیخ حسینہ واجد پر عائد 5سنگین الزامات کیا ہیں؟

شیخ حسینہ واجد پر عائد 5سنگین الزامات کیا ہیں؟
کیپشن: شیخ حسینہ واجد پر عائد 5سنگین الزمات کیا ہیں؟

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ اور دو دیگر ملزمان کے خلاف جولائی کے عوامی احتجاج کے دوران انسانی حقوق کی مبینہ سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ٹربیونل میں پیش کیے گئے شواہد کی بنیاد پر تمام پانچ بنیادی الزامات ثابت قرار دیے گئے ہیں۔

پانچ سنگین الزامات کیا ہیں؟

پراسیکوشن کے مطابق، شیخ حسینہ اور دیگر ملزمان پر درج ذیل الزامات عائد کیے گئے تھے:

اشتعال انگیز تقریریں کرنا
مظاہرین کو منتشر کرنے اور ’’ختم کرنے‘‘ کے لیے مہلک ہتھیاروں کے استعمال کا حکم دینا
بیگم رقیہ یونیورسٹی رنگپور کے طالب علم ابو سید کے قتل کا الزام
ڈھاکہ کے چنکھارپول میں 6 مظاہرین کو گولی مار کر ہلاک کرنا
آشو لیہ میں 6 افراد کو زندہ جلانے کا مبینہ حکم دینا

پراسیکیوٹر غازی منور حسین تمیم کے مطابق ٹربیونل میں پیش کیے گئے شواہد نے ان تمام الزامات کو ثابت کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے تقاضوں کے مطابق پراسیکیوشن ٹربیونل کے ہر حکم کو تسلیم کرے گی۔

Watch Live Public News