سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے انتقال کے بعد خالی نشست پر انتخابی شیڈول جاری

سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے انتقال کے بعد خالی نشست پر انتخابی شیڈول جاری

(ویب ڈیسک ) سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے انتقال کے بعد خالی نشست پر انتخابی شیڈول جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن  نے پنجاب سے جنرل نشست کے لیے پولنگ 9 دسمبر کو کرانے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

جاری شیڈول کے مطابق  کاغذاتِ نامزدگی 20 سے 21 نومبر تک جمع ہوں گے ۔کاغذاتِ نامزدگی کیجانچ پڑتال 25 نومبر کو کی جائے گی جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو جاری کی جائے گی۔

چند روز قبل  سینئر سیاست دان اور دانشور سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے تھے۔عرفان صدیقی کا شمارمسلم لیگ ن  کے قائد محمد نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتاتھا۔

سینیٹر عرفان صدیقی مارچ 2021 میں پنجاب سے سینیٹ کے رُکن منتخب ہوئے تھے، وہ سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین بھی تھے۔

عرفان صدیقی کئی دہائیوں تک تعلیم اور صحافت کے شعبوں سے منسلک رہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے عرفان صدیقی کو انکی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا ۔

Watch Live Public News