1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے خوشخبری ،ڈرا کے نتائج جاری

1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے خوشخبری ،ڈرا کے نتائج جاری

(ویب ڈیسک ) 1500 روپے والے پرائز بانڈ کے خریدار جس ڈرا کے نتائج کا شدت سے انتظار کر رہے تھے، وہ لمحہ آخرکار آ ہی گیا۔ نیشنل سیونگز آرگنائزیشن نے ڈرا نمبر 104 کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔

1500 روپے مالیت کا پرائز بانڈ اپنی کم قیمت اور بھاری انعامات کی وجہ سے پاکستان بھر میں بے حد مقبول ہے، جبکہ اس کے ڈرا ہر تین ماہ بعد منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس بار بھی ہزاروں سرمایہ کاروں کی نظریں ان نتائج پر لگی ہوئی تھیں۔

جاری کردہ نتائج کے مطابق، پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ہے جو نمبر 091925 کے نام نکلا ہے۔ اسی طرح 10 لاکھ روپے مالیت کے دوسرے انعام کے خوش نصیب نمبر 106210، 502971 اور 916702 قرار پائے ہیں۔ جبکہ 18 ہزار 500 روپے مالیت کے تیسرے انعام کے مجموعی طور پر 1,696 کامیاب امیدوار مقرر کیے گئے ہیں۔

نیشنل سیونگز کے مطابق تیسرے انعامات کی تفصیلی فہرست ان کی سرکاری ویب سائٹ اور متعلقہ دفاتر سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

انعام جیتنے والے افراد اصل پرائز بانڈ اور شناختی کارڈ کے ہمراہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بی ایس سی فیلڈ دفاتر، نامزد کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز میں جا کر اپنا انعام کلئیم کر سکتے ہیں۔

Watch Live Public News