ویب ڈیسک: جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا سالانہ انٹر نیشنل کنزیومر انڈسٹری ایکسپو اور کانفرنس کا پاکستان میں شاندار انعقاد ۔
کنزیومر پروڈکٹ فیئر ، 11سے 14 دسمبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔ نمائش میں2,000 برانڈزاور 55,000 سے زائد وزیٹرز اور کی آمد متوقع ہے۔ 850 سے زائد بین الاقوامی نمائش کنندگان کی شرکت کریں گے ۔
صارفین، ریٹیلرز، امپورٹرز اور انویسٹرز ایک ہی پلیٹ فارم پر موجود ہوں گے ۔ ایس آئی ایف سی پاکستانی صنعتی شعبہ کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔