ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی
برسبین : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ برسبین میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے 161 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں 4 وکٹس کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس 36 ، لیئم لیونگسٹن نے 28 رنز بنائے۔ ہیری بروک نے 24 گیندوں پر 45 رنز کی اننگ کھیلی،سیم کرن 33 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ اور شاداب خان نے 1،1 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 160 رنز بنائے،پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے 39، محمد وسیم نے 26 اور افتخار احمد نے 22 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے برسبین ڈیوڈ ویلی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ وارم میچ میں بابر اعظم کی جگہ شاداب خان پاکستان ٹیم کی قیادت کی۔ قومی ٹیم میں حیدر علی، شان مسعود، محمد نواز، خوشدل شاہ، افتخار احمد، آصف علی، محمد وسیم اور نسیم شاہ شامل تھے۔ اس کے علاوہ محمد حسنین، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان بھی ٹیم کا حصہ تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔