سہیل آفریدی ایڈوائزری کونسل کی رہنمائی میں صوبے کے معاملات چلائیں گے

سہیل آفریدی ایڈوائزری کونسل کی رہنمائی میں صوبے کے معاملات چلائیں گے
کیپشن: سہیل آفریدی ایڈوائزری کونسل کی رہنمائی میں صوبے کے معاملات چلائیں گے

ویب ڈیسک: نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی صوبے کے معاملات کیسے چلائیں گے۔ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے معاملات طے کرلیے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی ایڈوائزری کونسل کی مشاورت سے معاملات کو دیکھیں گے۔ خیبر پختونخواہ حکومت کے معاملات ایڈوائزری کونسل چلائے گی۔ ایڈوائزری کونسل میں سہیل آفریدی کو گائیڈ کرنے کیلئے سینئر رہنما شریک ہونگے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجہ اور علیمہ خان کی پیش کردہ تجویز پر پارٹی کی سینئر قیادت نے اتفاق کرلیا۔ ایڈوائزی کونسل میں سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، عاقب اللہ خان شامل ہوں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایڈوائزری کونسل میں صوبائی صدر خیبر پختونخوا جنید اکبر بھی بطور ممبر شامل ہونگے۔ بانی کی منظوری اور اجازت سے کونسل میں نئے اراکین کو بھی شامل کیا جائے گا۔ ایڈوائزری کونسل کی سربراہی وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کریں گے۔

Watch Live Public News