ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی چوہدری بلال اعجاز نے جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلال اعجاز نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ 9 مئی کے پانچ مقدمات میں انہیں 50 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جس کے باعث وہ ذہنی طور پر اطمینان محسوس نہیں کر رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے بہتر مفاد میں ان کی جگہ کسی ایسے کارکن کو تعینات کیا جائے جو تنظیمی امور میں زیادہ فعال کردار ادا کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک عام پارٹی ورکر کے طور پر بانیِ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق بلال اعجاز نے اپنا استعفیٰ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کو بھجوا دیا ہے۔