پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی،عظمیٰ بخاری

پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی،عظمیٰ بخاری
کیپشن: پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی،عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری لاہور میں نیوز کانفرنس کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے نام پر سڑکیں اور بازار بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ کی جانب سے ٹی ایل پی پرپابندی لگانےکی سمری وفاق کوبھجوادی گئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جلاؤگھیراؤ،سوشل میڈیاپراکسانےپرپیکاایکٹ کانفاذہوگا۔ کسی قتل وغارت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ پنجاب میں اب کوئی اسلحہ لائسنس جاری نہیں ہوگا۔ غیرقانونی اسلحہ جمع نہیں کرایاگیاتودہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات ہونگے۔ قانونی اسلحہ رکھنےوالوں کواپنااسلحہ خدمت گارمیں رجسٹرڈکراناہوگا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ لاؤڈاسپیکرپراشتعال انگیزی پھیلانےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔ 50سےزائدپولیس اہلکارمعذورہوگئےہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹراکاؤنٹس سےفتنہ پھیلاگیا۔ مذہبی جماعت کےبینک اکاؤنٹس کوسیل کیاجائےگا۔

Watch Live Public News