ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا معاملہ، خیبرپختونخوا حکومت نےایڈووکیٹ جنرل کی وساطت سےچیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا دیا۔
خط کے متن کے مطابق سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور وزارت داخلہ کو وزیراعلی کےپی کی بانی پی ٹی آئی سےملاقات کرانے کی ہدایت کی جائے، علی امین گنڈاپور کےاستعفےکےبعد نئےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب کیےگئےہیں۔
نومنتخب وزیراعلیٰ حکومتی ذمےداریاں سنبھالنے کے پابند ہیں، صوبائی کابینہ کی تشکیل اور اہم معاملات پرآئینی اور اخلاقی طور پر بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی ضروری ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پہلےہی وزارت داخلہ، سیکریٹری داخلہ اورپنجاب حکومت سے درخواست کرچکےہیں۔
خط میں مزید تحریر کیا گیا کہ ’ دیگر صوبوں کےساتھ معاملات کےحوالےسےبانی پی ٹی آئی سےرہنمائی ضروری ہے، پنجاب کی جانب سےگندم کی ترسیل پر پابندی سےمتعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی ضروری ہے۔
عوامی مفاد کیلئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو سنٹرل جیل اڈیالہ میں متعلقہ حکام کی نگرانی میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔
