ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، پاکستان ٹیم کو کئی اہم میچز میں انہوں نے کامیابی دلائی، بڑے بڑے بیسٹمین اُن کی شاندار بولنگ کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں، سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں شاہین اپنے ننھے بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے علی یار کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو مداحوں کو بے حد پسند آئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین اپنے بیٹے کے ساتھ خوشگوار لمحات گزار رہے ہیں۔ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا’’ہمم، ابو کو چالاکی سے ہرانے کی کوشش!" ????
مداحوں نے ویڈیو پر دل والے اور مسکراتے ہوئے ایموجیز کے ساتھ تبصرے کیے، اور کئی صارفین نے لکھا کہ یہ مناظر شاہین کے نرم دل اور خاندانی محبت کو ظاہر کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی حال ہی میں کرکٹ سے مختصر وقفہ لے کر اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں، اور ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔