پالتو کتے کے انتقال کے بعد اس کے لیے دعا کرنے کی درخواست پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے اور ٹرولنگ کرنے لگے۔ جس پر میرب سوشل میڈیا صارفین کی ’بے حسی‘ پر غصہ ہوگئیں۔ انہوں نےانسٹاگرام اسٹوری پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’لوگوں سے اپنے پالتو کتے کے لیے دعا مانگنے کے لیے معافی چاہتی ہوں جسے ہم نے فیملی کی طرح سمجھا ہوا تھا۔‘ میرب نے لکھا کہ ’مجھے اندازہ نہیں تھا کہ لوگ کتنے بے حس ہوتے ہیں اور اب بھی دوسروں پر یہ حکم دیتے رہیں گے کہ ایسے وقت میں کیا اور کس طرح کے ردعمل کا اظہار کرنا چاہیے، یہ میرے اور میری فیملی کے لیے مشکل وقت تھا چاہے یہ آپ لوگوں کے لیے ہو یا نہ ہو۔‘View this post on Instagram
پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل میرب علی نے اپنے پالتو کتے کے انتقال کے بعد اس کے آخری سفر کیلئے اپنے مداحوں سے دعا کرنے کی درخواست کی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی بےجا تنقید اور تبصروں پر غصے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک روز قبل میرب نے انسٹاگرام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ان کے ’ٹوکو‘ نامی پالتو کتے کا اچانک انتقال ہوگیا ہے۔انہوں نے لکھا تھا کہ ’بہت دکھ کے ساتھ اعلان کرنا چاہتی ہوں کہ آج صبح میری فیملی کا سب سے قریبی ساتھی ٹوکو کا اچانک انتقال ہوگیا ہے، وہ بیمار تھا لیکن ہمیں یقین تھا کہ وہ ٹھیک ہوجائے گا، پلیز ہمارے ٹوکو کے لیے دعا کریں، آج ہماری فیملی کا ایک فرد ہم سے بچھڑ گیا ہے۔’