جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت نو مئی کے مقدمات پر پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ آگیا۔نو مئی کے مقدمات کا جیل ٹرائل منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس اور نو مئی کے دیگر 11 مقدمات کی سماعت اب انسداد دہشتگری عدالت میں ہی ہو گی۔سماعت میں بانی پی ٹی آئی کی حاضری بذریعہ ویڈیو لنک کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔بانی پی ٹی آئی کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا۔ جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی پیش ہونگے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو آگاہ کردیا۔

اس حوالے سے عمران خان کے وکیل فیصل ملک نے بتایا کہ عدالت کی جانب سے بتایا گیا کہ بانی کا جی ایچ کیو حملہ کیس ٹرائل جیل کے بجائے ویڈیو لنک پر کیا جائے گا۔عدالت کی جانب سے بتایا گیا ہے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن حکومت نے واپس لے لیا ہے۔عدالت نے کہا نوٹیفکیشن کی کاپی آج ہی وکلاء صفائی کو دی جائے گی۔
ہم ویڈیو لنک کے ذریعے بانی کی پیشی کے خلاف درخواست دائر کرینگے۔ہمارا مؤقف ہےجیل میں ٹرائل نہیں ہونا تو بانی کو عدالت پیش کیا جائے۔

Watch Live Public News