پنجاب میں پہلی ای ٹیکسی سکیم کے باقاعدہ آغاز، 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں فراہم کی جائیں گی

پنجاب میں پہلی ای ٹیکسی سکیم کے باقاعدہ آغاز، 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں فراہم کی جائیں گی
کیپشن: پنجاب میں پہلی ای ٹیکسی سکیم کے باقاعدہ آغاز، 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں فراہم کی جائیں گی

 ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ وژن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای ٹیکسی سکیم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

سکیم کے پہلے مرحلے میں شہریوں کو 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں فراہم کی جائیں گی، خواہشمند افراد 5 اکتوبر 2025 تک ای ٹیکسی پنجاب کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

سرکاری حکام کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف فضائی آلودگی میں کمی آئے گی۔ اس کے علاوہ ایندھن کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی جس سے شہریوں کو ماحول دوست اور کم خرچ سفر کی سہولت میسر آئے گی، صوبے میں شہری ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری آئے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

اس اسکیم سے پنجاب کے بڑے شہروں میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری کی بھی توقع ہے۔

منصوبے کے مطابق حکومت خریداروں کو سبسڈی پر ڈاؤن پیمنٹ کی سہولت فراہم کرے گی جبکہ سود کی ادائیگی کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی اور 40 لاکھ سے ایک کروڑ روپے کی گاڑیوں پر پنجاب حکومت خریداروں کی ڈاؤن پیمنٹ کی مد میں 585,000 روپے بھی ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے فنانسنگ پلان کی بھی منظوری دی ہے، گزشتہ ماہ وزیر اعلیٰ نے اسکیم کی منظوری دی تھی، جس کے تحت شراکت دار بینکوں کو 6. 65 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

Watch Live Public News