ویب ڈیسک: سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی کردی گئی ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کی بڑی کمی کردی گئی ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2058 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 24 ڈالر سستا ہو کر 3668 ڈالر پر فروخت ہورہا ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں 109 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد چاندی کی فی تولہ نئی قیمت 4387 روپے ہو گئی ہے۔