ایشیا کپ: میچ ریفری کو ہٹائے جانے کے مطالبے پر ڈیڈ لاک برقرار

ایشیا کپ: میچ ریفری کو ہٹائے جانے کے مطالبے پر ڈیڈ لاک برقرار

(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق  آئی سی سی نے پی سی بی کے دوسرے خط کا جواب تاحال نہیں دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  آئی سی سی کی بی سی بی کے خط پر اہم میٹنگ دبئی میں جاری ہے۔آئی سی سی کا معاملے کے حقائق اور پی سی بی کے مطالبے کا قانونی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مطالبہ مانے جانے کے بعد ہی پاکستان ٹیم آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گی۔

پاکستان کا مطالبہ مانا جائے گا یا نہیں؟ آئی سی سی کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  پاکستان کرکٹ ٹیم تاحال ہوٹل میں موجود ہے اور حتمی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں ۔

خیال رہے کہ پاکستان نے متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

ایشیا کپ کا آج کا میچ ہو گا یا نہیں؟ گیند آئی سی سی کے کورٹ میں ہے۔ پاکستان کی عزت، وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں، پی سی بی اپنے مؤقف پر ڈٹ گیا ہے۔

Watch Live Public News