(ویب ڈیسک ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کو مشاورت کیلئے بلا لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کو مشاورت کی دعوت دیدی۔
سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اورمیز راجہ پی سی بی ہیڈ آفس پہنچ گئے۔مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کچھ دیر میں ایشیا کپ سے متعلق اہم اعلان کریں گے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے 2 بڑے مطالبات سامنے آگئے ہیں ۔
پی سی بی نے آئی سی سی سے پہلا مطالبہ کیا ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹایا جائے۔دوسرا مطالبہ ہے کہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو سیاسی گفتگو کرنے پر جرمانہ کیا جائے۔