(ویب ڈیسک ) ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے 10 ویں میچ میں یو اے ای نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں، حارث رؤف اور خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے کپتان نے کہا کہ یہ میچ ہمارے لیے ڈو اینڈ ڈائی گیم ہے، جیتنے کی کوشش کریں گے۔
قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، قومی ٹیم میں آج کے میچ کےلیے 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث روف اور خوشدل شاہ ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے اس میچ کی فاتح ٹیم سپر فور کیلئے کوالیفائی کر لے گی اور ہار نے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔