سیالکوٹ میں مویشی چوری،قبرستان میں قبر کھود کر حلف لیا گیا

 سیالکوٹ میں مویشی چوری،قبرستان میں قبر کھود کر حلف لیا گیا

(ویب ڈیسک ) مدعی قبر میں اُتر کر قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر لیاقت کو چور قرار دینے لگے۔ قبر میں حلف کے بعد لیاقت نے موقع پر ہی 17 لاکھ روپے ادا کر دیئے۔

سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال جھاڑایوالہ میں شہریوں نے اپنی عدالت لگا دی۔ 17 لاکھ مالیت کے جانور چوری کا الزام کا فیصلہ قبر میں اتر کر کیا گیا۔

مدعی قبر میں اُتر کر قرآن پر ہاتھ رکھ کر لیاقت کو چور قرار دینے لگے، قبر میں حلف کے بعد لیاقت نے موقع پر ہی 17 لاکھ روپے ادا کر دیئے۔

واقع کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔وڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس  نے  ایکشن  لیا ۔واقع میں ملوث افراد پر ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی آر میں مذہبی جذبات مجروح ہونے کی  دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Watch Live Public News