(ویب ڈیسک ) ایشیا کپ کے 10 ویں میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو جیت کے لیے147رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے پاکستان نے مقرررہ اوورز میں9وکٹوں پر146رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے فخرزمان50رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ شاہین آفریدی 29،سلمان آغا20،محمد حارث18رنز،صاحبزادہ فرحان5،خوشدل شاہ4،حسن نواز3رنز اور محمد نواز 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
صائم ایوب نے مسلسل تیسرے میچ میں صفر پر آؤٹ ہو کر ہیٹ ٹرک کرلی۔
یو اے ای کی جانب سے جنید صدیق نے4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ سمرن جیت سنگھ3 اورپاراشرنے1 وکٹ حاصل کی۔