ویب ڈیسک: پنجاب بھر میں 5جون سے پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں پنجاب بھر میں 5جون سے پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کا اعلان کیا گیا، مریم اورنگزیب نے کہاکہ پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہاکہ 22اپریل کو ارتھ ڈے منایا جائے گا۔’’ پلاسٹک کو ناں‘‘مہم کا آغاز ہو گا، پلاسٹک بیگز کی تیاری، ترسیل اور استعمال پر مکمل پابندی یقینی بنائیں گے،عوام خود کو کینسر سے بچانے کیلئےپلاسٹک بیگز استعمال نہ کریں۔
مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل کی کہ کپڑے اور کاغذ کے تھیلے استعمال کریں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ حکام پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی یقینی بنائیں گے۔