سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا فیض آباد دھرنے سے متعلق نیا انکشاف

سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا فیض آباد دھرنے سے متعلق نیا انکشاف
کیپشن: Former Interior Minister Ahsan Iqbal's new revelation regarding the Faizabad sit-in

ویب ڈیسک: احسن اقبال کا فیض آباد دھرنے سے متعلق نیا انکشاف سامنے آگیا۔ سابق وزیرداخلہ کا فیض آباد دھرنا کمیشن کو دیا گیا بیان منظرعام پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک لبیک کے ساتھ معاہدہ پہلے کیا گیا اور اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا۔ سابق وزیرداخلہ نے انکشاف کیا کہ فیض آباد دھرنا معاہدے میں جنرل فیض حمید اصرار کرکے شامل ہوئے۔ احسن اقبال نے دھرنا کمیشن کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے معاہدہ دیکھا تو اعتراض کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے وزیر کے استعفے اور فیض حمید کے معاہدے میں نام پر اعتراض کیا۔ 

تاہم شاہد خاقان عباسی کو بتایا گیا کہ معاہدہ تو ہو چکا، دستخط بھی ہو گئے، اب اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

Watch Live Public News