نیپرا کے ممبر مطہر رانا کا استعفیٰ منظور

نیپرا کے ممبر مطہر رانا کا استعفیٰ منظور
کیپشن: نیپرا کے ممبر مطہر رانا کا استعفیٰ منظور

ویب ڈیسک: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کے ممبر مطہر رانا کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہےکہ مطہر رانا نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر اپنا عہدہ چھوڑا، جسے متعلقہ حکام نے باضابطہ طور پر قبول کر لیا ہے۔

مطہر رانا کے استعفے کے بعد نیپرا میں ایک اہم عہدہ خالی ہو گیا ہے، جس کے لیے نئے امیدوار کی تقرری جلد متوقع ہے۔ ان کے دورِ ذمہ داری میں توانائی کے شعبے سے متعلق کئی اہم فیصلے سامنے آئے، جن پر مختلف حلقوں کی جانب سے مثبت اور منفی ردعمل بھی دیکھنے میں آیا۔

وفاقی حکومت نےنومبر2022میں مطہر نیازرانا کوبلوچستان سےممبرٹیرف و فنانس تعینات کیا تھا۔ ممبر نیپرا کےلیے مطہر نیاز رانا نے سول سروس سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لی تھی۔ مطہر نیاز رانا کی بطور ممبر نیپرا 3 سالہ مدت رواں سال نومبر میں پوری ہونی تھی۔ مطہر نیاز پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے ریٹائرڈ آفیسر ہیں۔

Watch Live Public News