ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے عمر قید کے مجرم کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد طارق ندیم نے سلمان رفیق کی بریت کا حکم سنایا۔قتل کیس کے مجرم قیدی کی طرف سے فیصل اقبال باجوہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ مجرم کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ٹرائل کورٹ نے شہری فیصل کے قتل میں سلمان رفیق کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔عمر قید کے مجرم کیخلاف تھانہ نواں کوٹ لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
وکیل نے دلائل میں بتایا کہ پراسکیوشن کے گواہوں کی عدم موجودگی ٹرائل کے دوران ثابت ہوئی۔عدم موجودگی ثابت ہونے کے باوجود ٹرائل کورٹ نے سزا سنائی۔
پراسیکیوشن کی طرف سے قیدی کی بریت کی مخالفت کی گئی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ بظاہر وکیل دفاع کا مؤقف درست ہے کہ گواہ موقع پر موجود نہیں تھے۔ٹرائل کورٹ نے طے شدہ قانونی اصولوں کیخلاف سزا سنائی۔
عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد قیدی سلمان رفیق کو بری کر دیا۔