ویب ڈیسک: چاہت فتح علی خان نے عدنان صدیقی سے سالگرہ کی مبارک باد کے بدلے 250پاؤنڈز لیے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک ویڈیو میں چاہت فتح علی خان نے بتایا ہے کہ انہوں نے معروف اداکار عدنان صدیقی کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے بدلے 250 پونڈز (تقریباً 92 ہزار 500 پاکستانی روپے) وصول کیے تھے۔
چاہت فتح علی خان نے اپنی فیس کا دفاع کیا اور کہا ہے کہ اب میں صرف سالگرہ کی مبارک باد کے لیے 100 پونڈز چارج کرتا ہوں، یہی میری آمدنی کا ذریعہ ہے، میں جب کسی شو میں جاتا ہوں یا کسی فیملی ایونٹ کا حصہ بنتا ہوں، تب بھی معاوضہ لیتا ہوں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ میری سالگرہ کی مبارک باد کوئی معمولی ویڈیو نہیں ہوتی، میں 1 سے 5 منٹ کی ویڈیو تیار کرتا ہوں، جس میں تعریفیں اور کبھی کبھار گانا بھی شامل ہوتا ہے۔
چاہت فتح علی خان نے مزید انکشاف کیا کہ کئی پاکستانی فنکار بھی اپنے ڈراموں یا دیگر پروموشنز کے لیے مجھ سے ذاتی ویڈیوز اور اشتہارات بنواتے ہیں، میں سب کے لیے دستیاب ہوں، اللّٰہ سب کو خوش رکھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب یہ کام میری مکمل پیشہ ورانہ مصروفیت بن چکا ہے، یہی میرا کام ہے آپ کو تفریح فراہم کرنا، آپ کے کاروبار کو پروموٹ کرنا، آپ کے یوٹیوب چینل کی تشہیر کرنا اور ٹک ٹاکرز کی مدد کرنا۔