سیکیورٹی  فورسز  کا سوات میں خفیہ اطلاع پر آپریشن 4 خوارج ہلاک

سیکیورٹی  فورسز  کا سوات میں خفیہ اطلاع پر آپریشن 4 خوارج ہلاک

(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی  فورسز   نے سوات میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 4   خوارج ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سوات میں مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن  کیا،  آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ   سیکیورٹی فورسز  نے   خوارج کے ٹھکانے کے خلاف  موثر کارروائی کی۔آپریشن کے دوران 4 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔سیکورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اشتراک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا بیان : 

وزیرِ اعظم  شہباز شریف  نے ضلع سوات میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے۔انہوں نے چار خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی پزیرائی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  دھشتگردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے وطن عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین: 

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوات میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے 4 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی ستائش ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے  بہادری کے ساتھ   4خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا اور  مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔  قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔خوارجی دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے پاکستان کی سیکورٹی فورسز پر عزم ہیں۔مٹھی بھر خوارجی دہشت گردوں کو کہیں چھپنے کی جگہ  نہیں ملے گی۔

Watch Live Public News