کراچی : آٹے کے بعد نان ، روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں 

کراچی : آٹے کے بعد نان ، روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں 

(ویب ڈیسک ) کراچی میں آٹے کے بعد نان اور روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں۔

تفصیلات کے مابق   کمشنر حسن نقوی کے حکم پر نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق  100 گرام   روٹی  10 روپے میں فروخت کی جائے جبکہ120  گرام نان 15 روپے میں فروخت ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  150 گرام نان کی قیمت 17 روپے طے،180 گرام نان کی زیادہ قیمت 22 روپے ہے۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ  تندور مالکان نرخ نامہ نمایاں جگہ آویزاں کریں۔ قیمت بڑھانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، شہری شکایت درج کرائیں، خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  سرکاری نرخ سے تجاوز کرنا قابل سزا جرم ہے۔نرخ نامہ ہر دکان پر لازمی آویزاں کیا جائے۔خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے گا ۔

Watch Live Public News