ویب ڈیسک: معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر “ رشتہ پکا” کے نام سے مقبول ہونے والی سامعہ حجاب ایک نئی تنازعہ کا شکار ہو گئی ہیں، جب ان کی مبینہ نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سامعہ حجاب نے ان ویڈیوز کو جعلی قرار دیتے ہوئے واضح طور پر الزام لگایا ہے کہ یہ مواد ان کے سابق بوائے فرینڈ نے ذاتی دشمنی اور انتقامی جذبے کے تحت وائرل کیا ہے۔
سامعہ حجاب نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ ان ویڈیوز کی مکمل تردید کرتی ہیں اور ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے دانستہ طور پر ان کے کردار کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ تمام ویڈیوز ایڈیٹنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی ہیں تاکہ انہیں بدنام کیا جا سکے۔
@samiyahijab0 ♬ original sound - samiya hijab
انھوں نے اپنی ویڈیو میں مزید کہا کہ میں اپنے تمام فالوورز سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ان جھوٹی اور بے بنیاد ویڈیوز پر یقین نہ کریں۔ میں اس معاملے کو قانونی طریقے سے اٹھاؤں گی اور جلد ہی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دوں گی۔