(ویب ڈیسک ) صوبہ پنجاب بایونکس ٹیکنالوجی کے ذریعے معذور افراد کی بحالی اور ان کی زندگیوں کو عام افراد کی طرح فعال بنانے کی صلاحیت رکھنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ۔
“ بایونکس ٹیکنالوجی” ایسے اعضا پر مشتمل ہے جن میں محسوس کرنے کی صلاحیت بھی ہوتی ہے، بایونکس ٹیکنالوجی دماغ کے سنگلنلز کے مطابق اعضا کو حرکت دینے کی صلاحیت پیدا کر دیتی ہے ۔
'بایونکس' دنیا کی مہنگی ترین ٹیکنالوجیز میں سے ایک ہے، بایونکس ٹیکنالوجی کے حامل مصنوعی ہاتھوں والے بچے نے وزیر اعلی مریم نواز کے کہنے پر تالیاں بجا کر سب کو حیران کر دیا ۔
جدید ٹیکنالوجی کے حامل مصنوعی ہاتھ ملنے پر بچے نے عام صحت مند بچوں کی طرح اپنے ہاتھوں کا استعمال کیا جس پر جذباتی ماحول پیدا ہوگیا۔