(ویب ڈیسک ) بابا گرو نانک انٹرنیشنل کبڈی کپ کے فائنل میچ میں پاکستان ایگلز نے ایران کے لائنز آف تبریز کو شکست دے دی۔
پاکستان ایگلز نےلائنز آف تبریز کو 26 کے مقابلے میں 54 پوائنٹس سے شکست دی۔ پہلے ہاف میں پاکستان ایگلز کو ایران کے لائنز آف تبریز پر 13 کے مقابلے میں 30 پوائنٹس کی برتری رہی ۔
میچ کے مہمان خصوصی پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شافع حسین ہیں۔
فائنل جیتنے والی پاکستان ایگلز کو پہلا انعام 20 لاکھ روپے دیا گیا ۔ فائنل کی رنر اپ ایران کے لائنز آف تبریزکو 15 لاکھ جبکہ بھارت کے ایس جی پی سی ٹائیگرز کو 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔