امریکاایران ثالثی، پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی بھارت کیلئے سفارتی پیغام

امریکاایران ثالثی، پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی بھارت کیلئے سفارتی پیغام
کیپشن: امریکاایران ثالثی، پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی بھارت کیلئے سفارتی پیغام

ویب ڈیسک: پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مؤثر ثالثی کرکے عالمی سطح پر نمایاں پذیرائی حاصل کی ہے، جو بھارت کے لیے ایک اہم سفارتی پیغام اور مثال بن گئی ہے۔

اس حوالے سے سنگاپور کے ایک نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بھارت کے لیے اسے "ویک اپ کال" قرار دیا ہے۔

نشریاتی ادارہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا کے پھیلائے گئے شدت پسند اور قوم پرست پروپیگنڈے نے پاکستان کے خلاف دشمنی کو مزید گہرا کیا ہے، جس کے باعث بھارت کو اب اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ناقابلِ یقین حد تک مؤثر ثالثی کی ہے اور اسے پاکستان کے ذریعے جاری رکھنا بہت اہم ہے۔

ادھر ایران میں تعینات پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران کو کسی اور ملک پر اعتماد نہیں، اور اس کی وجہ سے پاکستان ہی واحد ملک ہے جس کے ذریعے ثالثی ممکن ہو سکتی ہے۔

Watch Live Public News