مشہور اداکار کینسر سے جنگ لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئے

مشہور اداکار کینسر سے جنگ لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئے
کیپشن: مشہور اداکار کینسر سے جنگ لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئے

ویب ڈیسک: بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سدھارتھ وینوگوپال 2 سال کینسر سے لڑنے کے بعد انتقال کر گئے۔

بھارتی اداکارہ سیما جی نیر نے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ تمام امیدیں دم توڑ گئیں۔ گزشتہ دو سال میں میں آپ کے لیے لڑتی رہی، آج خدا نے فیصلہ کیا کہ آپ کو مزید تکلیف نہ اٹھانی پڑے۔ یہ دکھ برداشت نہیں کر سکوں گی۔

سدھارتھ وینوگوپال کیریئر کا آغاز پریزنٹر کے طور پر ہوا اور بعد ازاں وہ ٹی وی سیریز اور فلموں میں نمایاں ہوئے۔ وہ بھارتی ریاست کیرالا کے ضلع تھریسور سے تعلق رکھتے تھے۔

ان کے لواحقین میں والدہ اور چھوٹا بھائی شامل ہیں، جبکہ والد کا چند سال قبل انتقال ہو چکا تھا۔

Watch Live Public News