ویب ڈیسک: کراچی اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی اور مرکز ملیر سے 24 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔