پاسداران انقلاب نے بھارت کے تیل بردار دو بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے سے روک دیا

پاسداران انقلاب نے بھارت کے تیل بردار دو بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے سے روک دیا
کیپشن: پاسداران انقلاب نے بھارت کے تیل بردار دو بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے سے روک دیا

ویب ڈیسک: ایران کی پاسداران انقلاب نے بھارت کے دو تیل بردار بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے سے روک دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی گن بوٹس نے جہازوں کو روکنے کے لیے فائرنگ بھی کی، جبکہ ٹینکرز پر 20 لاکھ بیرل عراقی تیل موجود تھا۔

پاسداران انقلاب کے ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی نام نہاد ناکہ بندی کے ذریعے بحری قزاقی کر رہا ہے، اور ہرمز کی اسٹریٹیجک نگرانی اور انتظامی کنٹرول ایرانی افواج کے پاس ہے۔ امریکی پابندی کے خاتمے تک آبنائے ہرمز سخت نگرانی میں رہے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایران نے آبنائے ہرمز کھول دی تھی، لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Watch Live Public News