سندھ کی نگران کابینہ کی تشکیل کیلئے مشارتی عمل جاری، مختلف ناموں پر غور

سندھ کی نگران کابینہ کی تشکیل کیلئے مشارتی عمل جاری، مختلف ناموں پر غور
سندھ کی نگران کابینہ کی تشکیل کیلئے مشارتی عمل جاری ہے، سیاسی جماعتوں نے کابینہ کیلئے ناموں پر غور شروع کردیا ہے. تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کی جانب سے نگران کابینہ کیلئے شعیب صدیقی، یونس ڈاگا، شہاب امام، فضل اللہ قریشی، بریگیڈیئر مختار، صفدر عباسی، زین شاہ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی سے بیرسٹر ضمیر گھومرو،علم الدین بلو، صدیق میمن، محمد احمد شاہ، کے نام زیر غور ہیں، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ اعجاز خان، راج ویرسنگھ، شاہد جتوئی، عبدالقادر پلیجو، مبین جمانی سمیت دیگر کے ناموں پر مشاورت کی جارہی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔