پاک افغان ون ڈے سیریز،اےسی بی نے شائقین کیلئے اسٹیڈیم میں انٹری فری کردی

پاک افغان ون ڈے سیریز،اےسی بی نے شائقین کیلئے اسٹیڈیم میں انٹری فری کردی
افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز میں شائقین کے لیے اسٹیڈیم میں انٹری فری کردی ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز میں شائقین کے لیے اچھی خبر ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف سیریز میں شائقین کے لیے اسٹیڈیم میں انٹری فری کردی گئی ہے ۔تینوں ون ڈے میچز میں فینز بغیر پیسے دیے میچ دیکھ سکیں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 22 اگست کو کھیلا جائے گا۔ پہلے دو میچز ہمبنٹوٹا اور آخری میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔افغانستان اور پاکستان کے درمیان سیریز کی میزبانی افغانستان کے پاس ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔