ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 14 روپے فی یونٹ ریلیف سے محروم

ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 14 روپے فی یونٹ ریلیف سے محروم
کیپشن: ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 14 روپے فی یونٹ ریلیف سے محروم

ویب ڈیسک: پنجاب میں ماہانہ 200 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو 14روپے فی یونٹ کا ریلیف نہیں ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی مہنگی نہیں کی گئی تھی، 200 یونٹ تک کے گھریلو صارفین میں دونوں پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین شامل ہوں گے۔

فی یونٹ 14 روپے کا ریلیف ماہانہ 201 سے 500 یونٹ تک کے صارفین کو ملے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بجلی کے ٹیرف میں ریلیف کا اطلاق اگست اور ستمبر 2024ء کے بلوں میں ہوگا۔

پنجاب کی طرف سے بجلی بلوں میں ریلیف سےمتعلق درخواست نیپرامیں جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی بھی صوبہ اپنے بجٹ سے صارفین کو بجلی پر ریلیف دے سکتا ہے، نیپرا کی منظوری کے بعد پنجاب کی طرف سے بجلی کے ریلیف پر عملدرآمد ہو سکے گا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پنجاب میں 500 یونٹ تک کے بجلی صارفین کے لیے 14 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ صوبائی حکومت یہ بوجھ اٹھائے گی۔

لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت کے مختلف شعبوں سے 45 ارب روپے نکال کر عوام کو ریلیف دیں گے، شہباز شریف بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کریں۔

Watch Live Public News