اداکارہ نمرہ خان کو مبینہ طور پر اغوا کیے جانے کا ڈراپ سین ہوگیا

اداکارہ نمرہ خان کو مبینہ طور پر اغوا کیے جانے کا ڈراپ سین ہوگیا

 ویب ڈیسک : ڈیفنس فیز 8 میں اداکارہ نمرہ خان کو مبینہ طور پر اغوا کیے جانے کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔ 

ایس ڈی پی او درخشاں منیشا روپیتا نے تفتیش سے متعلق ویڈیو بیان جاری کردیا ہے جس کے مطابق تفتیش میں یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ ملزم ایک ہی تھا جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ ملزم کے ساتھ کوئی اور فرد نہیں تھا۔

ایس ڈی پی او درخشاں کا کہنا تھا کہ واردات حراسگی تھا نہ کہ اغوا کی کوشش تھی۔ 

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں خواتین کو حراساں کیے جانے کے دو واقعات سامنے آئے تھے۔ دونوں واقعات کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ 

منیشا روپیتا نمرہ خان کیس کے ملزم کا روٹ میپ تیار کرلیا گیا ہے، ملزم تلاش جاری ہے، جلد ملزم پولیس کی گرفت میں ہوگا۔ 

نمرہ خان نے کہا کہ میں پولیس کی کارکردگی سے انتہائی مطمئن ہوں، پولیس نے دن رات کوشش کرکے کیا کی تفتیش کی اور شواہد اکٹھا کیے ہیں۔

Watch Live Public News