ویب ڈیسک: بہاولپور میں 11 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک نوجوان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق تھانہ بغداد الجدید کے علاقے میں 11 سالہ بچی مدرسے سے گھر واپس جا رہی تھی۔جسےملزم نے قریبی کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
پولیس نے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا جب کہ زیادتی کا شکار ہونے والی بچی بہاول وکٹوریہ اسپتال میں داخل ہے۔