نوجوان کا اڈیالہ جیل میں پیسوں کےعوض عمران خان کو دیکھنے کا دعویٰ

نوجوان کا اڈیالہ جیل میں پیسوں کےعوض عمران خان کو دیکھنے کا دعویٰ
کیپشن: نوجوان کا اڈیالہ جیل میں پیسوں کےعوض عمران خان کو دیکھنے کا دعویٰ

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں اس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جیل پولیس اہلکار کو 10 ہزار روپے رشوت دے کر اڈیالہ جیل میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دیکھا۔

ویڈیو میں نوجوان کا کہنا ہے کہ اسے 26 نومبر کے کیس میں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ وہاں دورانِ گفتگو اس نے اہلکاروں سے عمران خان کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کی، جس پر پولیس اہلکار نے کہا کہ اس کے لیے 20 ہزار روپے درکار ہوں گے۔ نوجوان کے مطابق اس کے پاس صرف 10 ہزار روپے کی پرچی موجود تھی جو اس نے اہلکار کو دے دی۔

اس نے مزید کہا کہ اہلکار اسے ہسپتال کے بہانے ایک طرف لے گیا اور دور سے عمران خان کا کمرہ دکھایا، جہاں وہ مبینہ طور پر جائے نماز پر بیٹھے قرآن پاک کی تلاوت کر رہے تھے۔ نوجوان کے اس دعوے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

تاہم اس ویڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی جا سکی۔ نہ تو یہ واضح ہے کہ ویڈیو کب کی ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکا کہ بیان کرنے والا شخص کون ہے اور کس کیس میں قید رہا۔ حکام کی جانب سے بھی اب تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Watch Live Public News