ویب ڈیسک: منی لانڈرنگ کیس میں پیش نہ ہونے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں چودھری پرویز الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،جج عارف خان نیازی نے کیس کی سماعت کی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوران سماعت عدالت میں پیش نہ ہوئے،عدالت نے پرویز الٰہی کے عدم پیشی پر اظہار ناراضگی کیا۔
پرویزالٰہی کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی ،عدالت نےپرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے لاہور نے ضمنی چالان عدالت میں جمع کروا کررکھا ہے۔