ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ماڈل ملائیکہ اروڑہ نے اپنی دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی محبت پر یقین رکھتی ہیں اور کبھی دوسری شادی کے امکان کو رد نہیں کیا۔
حالیہ انٹرویو میں 51 سالہ اداکارہ نے کہا کہ جب ان کی پہلی شادی ارباز خان سے ہوئی تھی، اس وقت وہ بہت کم عمر تھیں۔ انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ زندگی کو سمجھنے کے بعد ہی شادی جیسے بڑے فیصلے کرنے چاہئیں تاکہ مستقبل میں پچھتاوا نہ ہو۔
ان کا یہ بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ مداح اور ناقدین دونوں ہی ان کے خیالات پر تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ لوگ انہیں حقیقت پسند قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ تنقید بھی کر رہے ہیں۔
ملائیکہ اروڑہ اور ارباز خان کی شادی تقریباً 18 برس تک قائم رہی، تاہم دونوں نے 2017 میں علیحدگی اختیار کرلی۔ علیحدگی کے بعد ملائیکہ کا نام اداکار ارجن کپور کے ساتھ جوڑا گیا لیکن یہ رشتہ بھی 2024 میں ختم ہوگیا۔