ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 1 لاکھ 48 ہزار کا نیا سنگِ میل عبور کر گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 48 ہزار کی سطح پر آگیا۔ پہلی مرتبہ حصص مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس نے 1 لاکھ 48 ہزار کا ہندسہ عبور کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی یہ ظاہر کرتی ہے کہ کاروباری حضرات حکومت کی پالیسیوں سے خوش ہے اور اُن کو ہم پر پورا اعتماد ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے گیلپ سروے کی رپورٹ میں بھی بتایا گیا تھا کہ چار سال بعد پاکستان تاریخ کی تیز ترین رفتار سے مستحکم معاشی بحالی کی جانب گامزن ہے۔ 61 فیصد افراد نے کاروباری کارکردگی کو “اچھی” یا “انتہائی اچھی” قرار دیا۔ مستقبل میں بھی کاروباری حالات بہتر ہونے کی توقع، 61 فیصد نے ترقی کی پیش گوئی برقرار رکھی۔ پچھلی سہ ماہی کی نسبت رشوت کی شکایات 34 فیصد سے گھٹ کر 15 فیصد پر آ گئیں۔