(ویب ڈیسک ) بھارت کی معروف اداکارہ جیوتی چندیکر انتقال کرگئیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سینئر اداکارہ جیوتی چندیکر 16 اگست کو پونے میں طویل علالت کے بعد 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں ۔
اداکارہ جیوتی کی بیٹی اداکارہ تیجسونی پنڈت نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
انہوں نے لکھا کہ انتہائی رنج و غم کے ساتھ آپ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ہماری پیاری ماں اور سب کی دل عزیز داکارہ جیوتی چندیکر پنڈت اب ہمارے درمیان نہیں رہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی آخری رسومات 17 اگست کو پونے میں ہی ادا کی گئیں۔
خیال رہے کہ جیوتی چندیکر نے محض 12 سال کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا ۔ اداکارہ کا کیریئر 5 دہائیوں پر محیط رہا۔اس دوران انہوں نے کئی مشہور فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔