بونیر کے 12 سالہ اسلام نامی بچے کی  تصویر اور کہانی نے سب کو رُلا دیا 

بونیر کے 12 سالہ اسلام نامی بچے کی  تصویر اور کہانی نے سب کو رُلا دیا 

(ویب ڈیسک ) گھر کے 10 افراد تھے سب کے سب پانی میں بہہ گئے، اسلام اکیلا رہ گیا۔

بونیر میں ہر قدم ایک دردناک حقیقی کہانی  اور قیامت کا منظر ہے۔ بونیر کے 12 سالہ اسلام نامی بچے کے سوال نے سب کو رُلا دیا۔

کم عمر اسلام نے سوال کیا کہ   کیا یہ قیامت تھی جو ہم پہ گزری؟ ۔گھر کے 10 افراد تھے سب کے سب پانی میں بہہ گئے، اسلام اکیلا رہ گیا۔

بونیر کے پولیس آفیسر فرحان اور اہلکار تنہا رہ جانے والے اسلام تک پہنچے، تصویر اور کہانی نے سب کو رُلا دیا۔

پی ایس آئی فرحان کا کہنا ہے کہ   اسلام کا رونا میری نیندیں اڑا گیا ہے۔

اکیلے رہ جانے والے کم عمر اسلام کی تصویر اور کہانی وائرل ہو گئی ہے، دیکھنے والوں کا افسردگی اور غم کا اظہار کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News