پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
کیپشن: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 296 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے 18 اگست سے نافذ ہونے والی پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

Watch Live Public News