امریکا، اسرائیلی حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: ایرانی وزیر

امریکا، اسرائیلی حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: ایرانی وزیر
کیپشن: امریکا، اسرائیلی حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: ایرانی وزیر

ویب ڈیسک: ایران کی وزیر برائےمواصلات فرزانے صادق نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے دوران ایران کے تقریباً 100 طیارے تباہ ہوئے، جبکہ جنگ سے متاثرہ مواصلاتی اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے تیزی سے کام جاری ہے۔

تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرزانے صادق نے کہا کہ حملوں میں صرف ہوائی اڈوں کو ہی نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ بجلی اور پانی کی تنصیبات سمیت دیگر بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ تقریباً 100 طیارے تباہ ہونے کے باوجود ایران نے 8 طیاروں کے ذریعے حج پروازیں کامیابی سے جاری رکھیں، جبکہ جنگ کے دوران ریل، سڑک اور بندرگاہوں کے ذریعے نقل و حمل بھی جاری رہی۔

ایرانی وزیر کے مطابق امریکا نے ایران کے 25 صوبوں کے 400 شہروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تقریباً ایک لاکھ کمرشل اور رہائشی یونٹس متاثر ہوئے۔

فرزانے صادق نے کہا کہ حکومت کی ترجیح جنگ سے متاثرہ مواصلاتی ڈھانچے کو جلد از جلد بحال کرنا ہے۔

Watch Live Public News